ٹھٹھہ کے شہری کورونا کا دلچسپ علاج خود کرنے لگے

کورونا کا علاج گرمی میں ہے،کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد گنجے ہو گئ


ٹھٹھہ(04 اپریل۔2020ء) ٹھٹھہ کے ایک گاؤں میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد گنجے ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کےلیے کوگ مختلف تدابیر اپنا رہے ہیں۔ اگرچہ ماہرین گرمی میں کورونا کے خاتمے کو مفروضہ قرار دے چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ٹھٹہ کے گاؤں میر ہزار خان جوکھیو میں درجنوں افراد نے اپنے سر منڈوا لیے۔
گاؤں کے مکینوں نے بغیر حفاظتی انتظامات کے ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے کو خود ہی گنجا کرنا شروع کر دیا۔ٹھٹہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا علاج گرمی میں ہے اور گنج کروانے سے بچا جاسکتا ہے اس لیے ہم گنچ کروا رہے ہیں۔یہاں پر یہ بات ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے وہی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں جو کہ ماہرین کی طرف سے بتائی گئی ہیں۔
کیونکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔ کینیا پولیس نےایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 882 ہو گئی جبکہ اموات 59 ہزار 200 سے زائد ہوگئیں۔
کورونا وائرس کے 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وائرس سے متاثر ہونے والے 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی دنیا بھر کے خصوصی اسپتالوں یا میڈیکل سینٹرز میں زیرِ علاج ہیں جن میں 39 ہزار 400 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں 2 لاکھ 78 سے زائد ہے، اس کے بعد اٹلی میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 827 ہے۔اسپین 1 لاکھ 19 ہزار 199 کورونا کے مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 91 ہزار 159 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

0 Comments :

Post a Comment

 
Top