آئندہ چند دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کریں گے، اسدعمر

اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے2،2 اضلاع میں پائلٹ ٹیسٹ بھی کیا گیا، کاروبار جاری رکھنےکیلئے تمام صوبوں کا اتفاق ہےکہ ملک بھرکی بجائےجن علاقوں میں بیماری ہے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، پھر ٹریکنگ سے اس علاقے کوکلیئر کیا جائے۔ وفاقی وزیراسدعمرکی میڈیا بریفنگ



اسلام آباد (21 اپریل 2020) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کریں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج لینے کیلئے دو، دو اضلاع میں پائلٹ ٹیسٹ کیا گیا ہے،اب تمام صوبوں کا اتفاق ہے کہ کاروبار، روزگار بھی جاری رہے، ملک بھر کی بجائے جن علاقوں میں بیماری ہے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، پھر ٹریکنگ سے اس تمام علاقے کو ٹیسٹ کیا جائے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دنیا بھر میں اب بات چل رہی ہے کہ لوگوں کو مواقع فراہم کیے جائیں کہ لوگ اپنا روزگار بھی کما سکیں ،اور احتیاط بھی جاری رہے، ہم نے صوبوں سے ملکر پائلٹ ٹیسٹ کیا ہے، لوگوں کی ٹریکنگ کا نظام بنایا گیا ہے، پھر ان میں قرنطینہ کی جن کو ضرورت ہوان کو اس لحاظ سے ہینڈل کیا جائے۔

ہم نے ان پائلٹ ٹیسٹ کی روشنی میں تمام چیف سیکرٹری اور وزراء سے مشاورت کی ہے، تمام وزراء اعلیٰ نے منظوری دی ہے، آئندہ دنوں ہم ایک حکمت عملی کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔آسان الفاظ میں جن علاقوں میں جس کو بیماری لگی ہے ، ان تک پہنچا جائے اور جس کی مریض سے ملاقات ہوئی ہے اس بندے تک پہنچا جائے۔ ہم اس نظام کو ہرضلعے اور ہر یونین کونسل تک لے کر جائیں گے۔
اس نظام کی خوبصورتی یہ ہے کہ قوم پوری یکجا ہوکر مقابلہ کرے گی، اور صوبائی حکومتیں بھی اس کا حصہ ہوں گی۔اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے حالات ابھی بہتر ہیں، اس نظام کے تحت لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور بندشیں بھی کم کی جائیں گی اور لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے 25 اپریل تک کیلئے 12 تا 15ہزارکیسز کا اندازہ لگایا تھا، ممکن ہے کہ ہم نے جو اندازہ لگایا ہے ہم اس کے نزدیک پہنچ جائیں گے، کل 17 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آج اموات کی تعداد192ہے۔
لیکن ہمیں اپنے بزرگوں اور بچوں کیلئے احتیاط کرنی ہوگی۔ ہمیں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کریں گے اور کاروبار زندگی بھی چلائیں گے۔ اس کے لیے اسٹریٹجی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رضا مندی سے میں اعلان کرتا ہوں کہ آپ سے بات بھی ہوئی ہے، ہم نے سنا کہ آپ کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو بطور ذمہ دار وزیراعظم اور بطور ذمہ داری شہری مجھے اس پر خوشی ہے کہ آپ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

0 Comments :

Post a Comment

 
Top