دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ انتہائی سست
متاثرہ ممالک میں وائرس نے چند دنوں میں لاکھوں افراد کو متاثرہ کیا، پاکستان 

میں صرف 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے
اسلام آباد (تازہ ترین 3اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان بمقابلہ دنیا کے بہت سستی سے بڑھی۔ بی بی سی کی جانب سے جاری ایک چارٹ میں پاکستان کا دیگر ممالک کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے ، اور دکھایاگیا ہے کہ پاکستان میں کورونا تیزی کا ساتھ پھیلا یا نہیں۔ اس چارٹر میں صرف زیادہ متاثرہ ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین سے شروع ہونے والی بڑھی تعداد 82 ہزار افراد کے متاثر ہونے پر رک جاتی ہے تو اٹلی اور امریکہ چین سے بھی آگے بڑھ جاتے ہیں۔
ساتھ ساتھ سپین بھی چین کوپیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھی، تعداد سو سے ہزار اور ہزار سے لاکھ تک جا پہنچی
تاہم پاکستان میں یہ وبا ابھی قابو میں ہے اور بہت زیادہ پھیلاؤ دیکھنے میں نہیں آیا اور ابھی تک یہ تعداد دو ہزار سے زائد ہوئی ہے۔
تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کے بعد سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2458 ہو گئی ہے۔ جبکہ 35 افراد اس خطرناک وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 738، خیبرپختونخوا میں 311 ، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 68 اورپنجاب میں سب سے زیادہ 928 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گلگت میں 190 ، آزاد کشمیر میں 9 ا فراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب 126 افراد خطرناک وبا سے صحتیاب ہوئے۔
یہ بات بھی قابل غوررہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ انسانی حقوق حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ہیومن رائٹس کے ادارے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ نچلے طبقے کی مدد کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت مزدور اور نچلے طبقے کی معالی معاونت کرے ورنہ یہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

0 Comments :

Post a Comment

 
Top